آپ کتنے کامیاب ہوسکتے ہیں ؟

میں ایک مارکیٹینگ کنسلٹنگ کے لئے بھوربن میں ہوں یہاں بہت بڑے بڑے پہاڑ ہیں لیکن اتنے بڑے ہونے کے باوجود ان میں ایک کمزوری ہے کہ یہ پہاڑ اپنی حد سے بڑے نہیں ہوسکتے یہ صلاحیت صرف انسانوں کو حاصل ہے کہ وہ اپنی سوچ کو بلند کر کے اپنی موجودہ حالت سے بہت بڑے ہوسکتے ہے اور بڑے بڑے کام کرسکتے ہے۔ آپ تو دنیا میں آئے ہی بڑے کام کرنے ہیں ذرا خود کو سوچ کی زنجیروں سے تو آزاد کریں آپ کے مالک نے آپ کو اشرف المخلوقات بنا کر بھیجا ہےایک شاعر کہتا ہے”جو یقین کی راہ پر چل پڑے انھیں منزلوں نے پناہ دیجنہیں وسوسوں نے ڈرا دیا وہ قدم قدم پر بہک گئے”آپ بھی اللہ پر یقین کرکے اپنے کام میں پوری محنت سے لگ جائیں پھر دیکھیئے اللہ آپ کو کتنا آگے لے جاتے ہیں۔آپ آج کہاں ہیں، کن حالات میں ہیں، کن مشکلات کا سامنا ہے یہ سب باتیں آپ کو آپ کے مقصد پر آگے بڑھتے رہنے سے نہیں روک سکتیں “میں اس کی ذات پہ ایسے یقین رکھتی ہوں,کہ جیسے پاؤں کے نیچے زمین رکھتی ہوںحقیقتوں کی بد صورتی اپنی جگہ مگر میں خواب بہت دلنشین رکھتی ہوں”پروین شاکر بس اپنی حقیقتوں کی بد صورتی سے نظر ہٹا کر اپنے دلنشین خوابوں پر دھیان دیجئے اور اللہ کی ذات پر کامل یقین بنالیجے کہ جو پوری کائنات کا رب ہے اور آپ اس کائنات کے اربوں انسانوں میں سے ایک ہیں تو آپ کے کام آپ کے لیئے مشکل اور بڑے ہوسکتے ہیں آللہ کے لیئے کوئی کام بڑا یا مشکل نہیں ہوتا۔آگر آپ زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو کوچنگ سیشن کے لئے رابطہ کیجیۓ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *